کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 105 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

جمعرات 20 نومبر 2014 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 105 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 چھاپہ مار کارروائیوں اور 7 پولیس مقابلوں کے بعد 105 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 3 قاتل، 4 دہشت گرد، 2 ڈکیت، 16 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 22 منشیات فروش، 1 مفرور، 10 مشتبہ اور 47 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 ٹی ٹی پستول، ایک ریپیٹر، 3 ہینڈ گرینیڈ، 20 گرام ہیروئن، 5115 گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :