اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف سے تیس نومبر کے جلسہ کے حوالے سے تفصیلات مانگ لیں ،

پروگرام کی تفصیلات اور سکیورٹی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ

جمعرات 20 نومبر 2014 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے تیس نومبر کے جلسہ کے حوالے سے تفصیلات مانگتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ پروگرام کی تفصیلات اور سکیورٹی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف سے تیس نومبر کو اسلام ایباد ہونے والے جلسے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت کا فیصلہ پروگرام کی تفصیلات اور سکیورٹی کے پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔