دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،12 مسافر زخمی

جمعرات 20 نومبر 2014 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سیکوئٹہ آرہی تھی کہ دشت کے قریب تخریب کاری کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں واقعہ کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ تخریب کاری کے نتیجے میں بگٹی ایکسپریس کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ٹریک کا کچھ حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :