چارسدہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جمعرات 20 نومبر 2014 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) چارسدہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر واقع کار شوروم میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان گاڑیوں کے لین دین کے تنازع پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا  ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :