ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس مو با ئل پر حملہ کر نیوالا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر فضل الرحما ن مقابلے میں ہلاک،

فضل الرحمن عرف فضل مجاہدڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈتھا

جمعرات 20 نومبر 2014 22:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سی آربی سی چو ک پر پولیس مو با ئل پر حملہ کر نے والا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر فضل الرحما ن عرف فضل مجا ہد پولیس مقابلہ میں ہلاک ، تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کے ماسٹرمائنڈاورکالعدم تنظیم کااہم کمانڈرفضل الرحمن عرف فضل مجاہدولدمشتاق احمدقوم سیال محلہ فتح اللہ بادشاہ گلی صالح محمدڈیرہ سٹی تھانہ صدرکی حدودمیں سی آربی سی چوک پرگزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران ماراگیا۔

فضل الرحمن عرف فضل مجاہدڈی پی اوآفس پرخودکش حملے کاماسٹرمائنڈتھااوراسکوعدالت کی طرف سے اس مقدمے میں243سال قیدکی سزاہوچکی ہے۔کالعدم تنظیم کاکمانڈر30جولائی2013ء کوتھانہ کینٹ کی حدودمیں سنٹرل جیل ڈیرہ پردہشتگردوں کے حملے اورقیدیوں کے فرارکے واقعہ میں جیل سے فرارہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

جیل سے فرارہونے کابھی فضل مجاہدپرمقدمہ درج ہے۔اسی طرح کالعدم تنظیم کاکمانڈرپولیس کودہشتگردی ‘فرقہ واریت اورقتل کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

گزشتہ رات سی آربی سی چوک پرصدرپولیس کے ساتھ مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالمجیدزخمی ہوگیاتھاجبکہ ہلاک کمانڈرکی جیب سے جعلی شناختی کارڈبرآمدہواتھاجس پراسکانام ریاض حسین شاہ سکنہ سیدعلیاں درج تھا۔ہسپتال میں کمانڈرکی شناخت ہوگئی ہے اوراسکی نعش کولواحقین کے سپردکردیاگیاہے۔صدرپولیس نے زخمی ایڈیشنل ایس ایچ اوعبدالمجیدکی رپورٹ پرچارملزمان کیخلاف 324-353-7ATA/15AA-427/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :