اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،اکرا پینل نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات 20 نومبر 2014 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) نیشنل پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں شکیل قرار، زمان مغل، جاوید بھاگٹ، رفیع شہزاد بھٹہ، شمیم خان، نعیم جنجوعہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر صدارت کے امیدوار کے لئے شکیل قرار، سیکرٹری جنرل کیلئے زمان مغل، نائب صدر اول کیلئے سردار حمید، نائب صدر طاہر نصیر ملک، سیکرٹری خزانہ کیلئے خرم ملک، سیکرٹری اطلاعات فدا محمد خان، جوائنٹ سیکرٹری رفیع شہزاد بھٹہ، جبکہ ممبران گورننگ باڈی نعیم جنجوعہ، ظفر ملک، مدثر الحسن، ندیم گلزار اور خرم ہاشمی کے ناموں کو نامزد کیا گیا۔

اس موقع پر تمام ممبران جو اجلاس میں شریک تھے سے اظہار رائے کے لئے کہا گیا تو ہر ممبر نے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج 21 نومبر کو امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ہے جبکہ انتخابات 29 نومبر کو نیشنل پریس کلب میں منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :