اہلسنت والجماعت کا شکارپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے پر (کل )ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ شکارپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے آج اہلسنت والجماعت ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی،وزیراعلیٰ سندھ عورتوں پر ظلم کا نوٹس لیں۔حقوق نسواں کی تنظمیوں کی خاموشی مایوس کن ہے، ضلع شکارپور میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جابر ایس پی شکار پور جاوید جسکانی نے ایک مخصوص فرقہ کی ایماء پر ظلم کی حدیں پھلانگ دی ہیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ہے اہلسنت لوگوں کے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر عورتوں پر تشدد کیا گیا اورابھی تک خواتین لاپتہ ہیں، ایسے افسران ملک میں فرقہ ورانہ آگ لگا نے کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے مزید کہا کہ ہمیں بتا یا جائے کہ جاوید جسکانی کے خلاف کیا کاروئی کی گئی ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے ۔قانون نافذکرنے والے ادارے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہم کب تک کارکنوں کو صبر کا درس دیتے رہیں گے، اگر جاوید جسکانی کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور عورتوں کونہ چھوڑاگیا تو ہم اپنے احتجاج کومزید وسیع کرنے پرمجبورہوں گے،ہم ملک بھر میں اپنے کارکنوں پر ہو نے والے مظالم کے خلاف ملک بھر میں دھرنے دیں گے ہمارے کارکن لاوارث نہیں ہیں ہم صرف قانون کوہاتھ میں نہیں لینا چاہتے حکومت فوری طور پر ایسے واقعات کا نوٹس لے اور ایسے افسران جو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کا سبب بنتے ہیں ان کے خلاف کاروئی کرے ۔

متعلقہ عنوان :