سیکریٹری داخلہ سندھ کی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

جمعرات 20 نومبر 2014 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سیکریٹری داخلہ سندھ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے آئی جی سندھ، ضلعی کمشنرز اور دیگر اداروں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے ہدایت کی ہے۔ سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے پیش نظر حکام کو حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :