مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں شرکت کے لیے حیدرآبادسے تمام قافلے لاہورروانہ ہوگئے

جمعرات 20 نومبر 2014 21:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں شرکت کے لیے حیدرآبادسے تمام قافلے لاہورروانہ ہوگئے ہیں 21 نومبر سے شروع ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کے لیے حیدرآبادسے 6ٹرینوں میں 1500سے زائد افرادروانہ ہوچکے ہیں ان میں خواتین کی بڑی تعدادبھی شامل ہے، اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے مختلف دینی سیاسی ،قوم پرست جماعتوں ،اقلیتوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کوشرکت کی دعوت دی ہے حیدرآباداجتماع کے لیے ضلع سے یونین کونسل سطح تک بھرپور مہم چلائی گئی جس کے سبب کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے لاہوراجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے رابطے قائم کیے ۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن حیدرآبادسے تیسرے روزبھی قافلے روانہ ہوئے ہیں جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیرحافظ طاہرمجید،نائب امیر اخلاق احمدلودھی ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن ودیگر ذمہ داران نے کارکنان کورخصت کیاآخری قافلے میں حافظ طاہرمجیداور ضلعی ذمہ دارن شریک تھے امیرجماعت اسلامی کی خصوصی ہدایت پرکارکنان کو رخصت کرنے والے افرادنے پلیٹ فارم بھی کاؤنٹر سے حاصل کیے، ضلعی امیرحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک گیر دینی وسیاسی جماعت ہے جس نے معاشرے میں شعور عام کیااور مثبت اقدار قائم کیں اور شاند ارروایات کوفرو غ دیاہے اجتماع عام تبدیلی کی نویدثابت ہوگااورمینارپاکستان سے اسلامی نظریہ پاکستان اپنے حقیقی معنوں میں ظاہرہوگاانھوں نے کہاکہ اقبال نے اسلامی ملک کی تعبیردیکھی تھی قائداعظم نے مملکت تعمیر کی اور اب امیرجماعت اسلامی سراج الحق پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کی تکمیل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :