بچوں کے عالمی دن کے مو قع پر کمشنر کراچی کی جا نب سے ریسکیو 1299 میں بچو ں پر تشدد اور دیگر شکا یا ت کے حوالے سے خصو صی ڈیسک کے قیا م کا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بچو ں پر تشدد ،ظلم زیادتی اور دیگر شکا یا ت پر بچو ں کے عالمی دن کے مو قع پر کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 میں خصوصی ڈیسک قائم کر دی گئی ہے جہا ں پر والدین اور خود بچے ظلم ،زیا دتی اور دیگر شکا یا ت درج کر اسکتے ہیں ،جنکی شکا یا ت پر فوری اور مو ثر انداز میں ایکشن لیا جا ئیگااور شکا یا ت کے حوالے سے ہر ممکنہ ا زلہ کی کو شش کی جا ئیگی جبکہ بچوں کے حوالے سے تھا نو ں میں FIR درج کر وانے میں بھی بھر پو ر معاونت اور مدد فراہم کی جا ئیگی ۔

ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے بچو ں کے عالمی دن کے مو قع پر کمشنر آفس میں منعقد ہ ایک خصو صی تقریب کے مو قع پر اپنے خطاب میں کیا اس مو قع پر روشنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ویلفیئر آگنا ئز یشن کے صد ر محمد علی ،احمد رضا ،سو شل ویلفیئر ڈیپا رٹمنٹ سندھ کی صو با ئی کو آرڈینٹر نذہت فاطمہ ،ڈائر یکٹر پلاننگ اینڈ ڈو پلمنٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ،ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کو آرڈینٹر کمشنر کراچی آفاق احمد ،خواجہ سر اؤں کی تنظیم کے رہنما رانا آصف ،رفی خان ،خواجہ سراء او راسکولو ں کے بچو ں کی بٹری تعداد نے شرکت کی بچو ں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کراچی میں بچو ں پر تشدد ہو رہا ہے ،اسکو لو ں کے گرد پا ن چھا لیہ ،گٹکا ،شیشہ پا رلر سمیت دیگر مضر صحت اشیا ء فر وخت کی جا رہی ہیں بلکہ بعض اسکولو ں کی کینٹین میں بھی چھا لیہ وغیرہ فروخت کی جا رہی ہیں ،انھو ں نے کمشنر کراچی سے درخواست کی کہ پو لیس اسٹیشن میں بچوں کی شکا یات کے حوالوں سے الگ ڈیسک قائم کی جا ئے اور بچو ں پر بڑ ھتے ہو ئے تشدد کے حوالے سے اپنا رول ادا کریں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ بچے پا کستان کی امید ہیں ،مستقبل ہیں ،ہما را قیمتی سر ما یہ ہیں ،انھو ں نے کہا کہ آج صبح آغاز بچو ں کے پر وگرام سے شروع کیا ہے ،بچو ں کو اپنی اہمیت کا آغاز کر نا چاہیئے ،آپ اپنے گھر ۔

(جاری ہے)

شہر ،صوبے اور ملک کے وی آئی پی ہیں ،بچے ،پا ن، چھا لیہ، گٹکے کھا نا چھو ڑ دیں اور دوسروں کو بھی اس کام سے منع کر یں ،مستقبل میں اپنی اپنی ذمے داریا ں نبھا نی ہیں ۔بچے نا صرف والدین بلکہ ملک کا مستقبل اور خواب ہیں جن کی تعمیر آپکے ہا تھوں میں ہے اپنی تعلیم حاصل کر یں ۔والدین اور اساتذہ کی عز ت کریں ،علامہ اقبال کو پڑھنا شروع کر یں ۔آپس میں اتفاق ،اتحاد ،صحت اور یکجہتی قائم کریں بچو ں کے عالمی دن کے مو قع ملا لہ یوسف او ر ارفا کر یم کو بھی یا د رکھا جا ئے آپ نے ملک کی تعمیر کر نا ہے ،مضبو ط کر نا ہے ،کمشنر کراچی نے بچوں سے ان کے گھروں پر پا نی ،سیوریج اور کچرے کے حوالے سے معلوما ت حاصل کیں ،بچوں نے پا نی اور سیوریج کے حوالے سے اطمینا ن جبکہ کچرے کے حوالے سے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،اسکو ل وین میں سی این جی سلنڈرز کے حوالے سے کمشنر کراچی نے کہا کہ اسکو ل وین سی این جی سلنڈرز کے استعمال کے خلا ف جلد ہی بھر پو ر کریک ڈاؤ ن شروع کیا جا ئیگا۔

اس سلسلے میں سیکریٹری آر ٹی اے منشاد علی کو فوری طور پر ہدایت بھی دے دی گئی ہیں کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جا ری کی جا رہی ہیں کہ اپنے اپنے علا قے میں واقع اسکولوں کا دورہ کر یں اور کینٹین میں فروخت ہونے والی چھا لیہ اور مضر صحت اشیا ء کی فروخت بند کر وانے کو یقینی بنائیں ،اس مو قعہ پر بچوں نے کمشنر کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور علامہ اقبا ل کی نظم " لب پہ آتی ہے دعا " کو رس کی شکل میں پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :