خیبر فلاحی کمیٹی متاثرین باڑہ خیبر ایجنسی کاحکومت سے آپریشن خیبر ون کے متاثرین کی رجسٹریشن اور مالاکنڈ و شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 20 نومبر 2014 21:32

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) خیبر فلاحی کمیٹی متاثرین باڑہ خیبر ایجنسی نے حکومت سے آپریشن خیبر ون کے متاثرین کی رجسٹریشن اور انہیں ملاکنڈ و شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر حاجی داؤد ، سلطان محمد ودیگر کا کہنا تھا کہ خیبر ا یجنسی گزشتہ پانچ سال سے آپر یشن کی زد میں ہے جس کے باعث لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ خیبر ون آپریشن سے مزید 35 ہزار خاندان بے گھر ہوئے ہیں جن کی رجسٹریشن تاحال نہیں ہو سکی ہے اورجن لوگوں کے رجسٹریشن ہوئی ہے انہیں فوری طور پر مراعات ،میڈیکل اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں جبکہ پھر بھی ان کو مختلف طر یقوں سے تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے متاثرین کو پشاور اور دیگر علاقوں میں پولیس ناقوں پر بلا کسی وجہ تنگ کیا جا تا ہے انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر ایجنسی کے متاثرین کو ملاکنڈ اور شمالی وزیرستان کی طرز پر امداد فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :