مہمند ایجنسی‘ تمام بازاروں میں موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد

جمعرات 20 نومبر 2014 21:23

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء )ایجنسی کے تمام بازاروں میں موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔سرکاری و غیر سرکاری افراد موٹر سائیکل استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔کمانڈنٹ مہمند رائفلز کی جانب سے مختلف علاقوں میں لاوڈ سپیکرز پر اعلانات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند رائفلز نے سیکورٹی خدشات کی بناء پر جمعہ کے روز سے ایجنسی کے تمام بازاروں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جمعرات کے روز کمانڈنٹ مہمند رائفلز کی جانب سے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں لاوڈ سپیکروں سے اعلنات کیے گئے کہ سرکاری و غیر سرکاری افراد موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں۔ کیونکہ جمعہ کی روز سے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔