Live Updates

عمران خان کا مشن قائداعظم اور منشور بھٹو والاہے،مصطفی قریشی

جمعرات 20 نومبر 2014 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشن قائداعظم اور منشور بھٹو والاہے‘ سندھی عوام سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشن قائداعظم اور منشور بھٹو والا ہے۔ سندھی عوام سے متعلق ان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :