چیف سیکرٹری کے احکامات کے باوجود بھی غذر میں ٹرثری آفسر کو سرکاری چیک پاس کرنے کے اختیار نہ مل سکا،

ٹھکیدار اور کاروباری افراد غذر میں سرکاری محکموں سے ملنے والے چیک پاس کرانے کیلئے گلگت ٹرثری آفس جانے پر مجبور

جمعرات 20 نومبر 2014 21:16

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)چیف سیکرٹری کے احکامات کے باوجود بھی غذر میں ٹرثری آفسر کو سرکاری چیک پاس کرنے کے اختیار نہ مل سکاغذر میں سرکاری محکموں کی طرف سے ٹھکیداروں اور کاروباری افراد کو ملنے والے چیک پاس کرنے کے اختیار ٹرثری آفسر کو نہ ملنے کی وجہ سے غذر کے ٹھکیدار برداری اور کاروباری افراد چیک پاس کرانے گلگت ٹرثری افس کا رخ کرتے ہیں جہاں پر چیک پاس کرانا ایک عزاب سے کم نہیں ہے ایک طرف وہاں کی ٹرثری افس کے پاس پورا گلگت کا ڈسٹرکٹ بھی ہے اوپر سے غذر کے چیک پاس کرنے کے اختیار بھی ٹرثری افس گلگت کے پاس ہونے کی وجہ سے سرکاری چیک پاس کرانے میں ٹھکیدار برادری کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورجو ٹھیکدار اپنا چیک غذر کے بنکوں میں اپنے اکاونٹ میں جمع کراتے ہیں وہ گلگت ٹرثری سے پاس ہوکر انے تک تین ہفتے سے بھی زیادہ کا عرصہ لگتا ہے اس حوالے سے سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ چیف سیکرٹری نے غذر کے ٹرثری آفسر کو سرکاری چیک پاس کرنے کے اختیارات دینے کا وعدہ کیا تھا مگر تاحال ٹرثری آفسر کو اختیار نہ ملنے کی وجہ سے ٹھکیدار اور عوام سرکاری چیک پاس کرانے کے لئے گلگت کا رخ کرتے ہیں اور وہ چیک گلگت خزانے سے پاس کرانا میں کئی دن لگ جاتے ہیں ۔