فائر بریگیڈ غذر کے دفتر کا پانچ ماہ کی کرایہ نہ ملنے پر مالک مکان سخت پریشان ،

ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کو پانچ ماہ کرایہ ادا کر دیا

جمعرات 20 نومبر 2014 21:15

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)فائر بریگیڈ غذر کے دفتر کا پانچ ماہ کی کرایہ نہ ملنے پر مالک مکان سخت پریشان ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کو پانچ ماہ کرایہ ادا کر دیا‘مالک مکان کا کرایہ کی ادائیگی کرنے پر ڈی سی غذر کو خراج تحسین واقعات کے مطابق فائر برگیڈ غذر کے پاس دفتر کا کرایہ کا بجٹ ہونے کے باوجود مالک مکان کو کرایہ نہ دینے پر ڈی سی غذر نے نوٹس لیتے ہوئے مالک مکان کو پانچ ماہ کا کرایہ ادا کر دیا غذر میں بعض سرکاری محکموں کے پاس سرکاری دفتر نہ ہونے کی وجہ سے پرائیوٹ مکانات کو کرایہ پر حاصل کیا ہے اور ان محکموں کو باقاعدہ سرکار کی طرف سے کرایہ ادا کیا جاتا ہے مگر محکمہ کے بعض افسران بروقت کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ مالک مکان کو سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر دیگر محکمہ جات سے بھی تحققیات کی جائے تو کئی مالک مکانات کا کرایہ بروقت ادا ہوسکتا ہے