پچھلے حکمرانوں نے چارسدہ خصوصاً تنگی کے غریب عوام کو اپنا غلام سمجھ کر ان کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا‘آفتاب شیر پاوٴنے اپنے حلقے کے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محرومیوں پر کبھی غور وفکر نہیں کیا،

تحریک انصاف کے صوبائی چیئرمین جہانزیب خان ڈھکی کا آفتاب شیرپاوٴ کی صوبائی حکومت پر تنقیدپر شدید ردعمل

جمعرات 20 نومبر 2014 21:12

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیئرمین و سابق امیدوار این اے 8 چارسدہ جہانزیب خان ڈھکی نے آفتاب احمدخان شیرپاوٴ کی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقیدپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے حکمرانوں نے چارسدہ خصوصاً تنگی کے غریب عوام کو اپنا غلام سمجھ کر ان کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا۔آفتاب شیر پاوٴنے اپنے حلقے کے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محرومیوں پر کبھی غور وفکر نہیں کیا۔

وہ گذشتہ روز آختر آباد تنگی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پختون اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے نام نہاد رہنماء نے قوم کو ہمیشہ بے وقوف بنایا ۔ ا نھوں نے آفتاب شیرپاو کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے 8کے غریب عوام کے ووٹوں سے موصوف کو دو دفعہ وزیراعلی اور پانچ بار وفاقی وزیر بنے مگر انہو ں نے اپنے حلقے کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ڈیڑھ سالہ حکومت شیر پاوٴ کے وزارتوں سے ہزار درجہ بہتر ہے ۔جلسے سے پی ٹی آئی کے ریجنل جنرل سیکرٹری فضل محمد خان ، ضلعی صدر ظہور خان، ضلعی چیرمین سعید خان ترنگزئی ، انور تاج نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی جھانزیب خان ڈھکی نے جمعیت علماء اسلام ،اے این پی اور قومی وطن پارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر ضلعی و تحصیل عہدیداران ارشاد خان، داوٴد خان، سعید الحق، بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :