پولیو کیسز میں خطر ناک حد تک اضافہ عالمی دنیا میں پاکستان کے بدنامی کا باعث بن رہا ہے ‘ شمالی وزیر ستان ،خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشن سے 20لاکھ کے لوگوں کا بے گھر ہوناانسانی المیہ ہے‘ آئی ڈی پیز پر سیاست چمکانا مناسب نہیں ‘وفاقی حکومت آپریشن متاثرین کیلئے اربوں روپے کا فنڈفراہم کر چکی ہے جو فوج کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے،

گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کا تقریب سے خطاب‘ میڈیا سے بات چیت

جمعرات 20 نومبر 2014 21:10

چارسد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں خطر ناک حد تک اضافہ عالمی دنیا میں پاکستان کے بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔ شمالی وزیر ستان ،خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں حالیہ آپریشن کے نتیجے میں 20لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جو ایک انسانی المیہ ہے ۔

آئی ڈی پیز پر سیاست چمکانا مناسب نہیں ہے ۔وفاقی حکومت نے آپریشن متاثرین کیلئے اب تک اربوں روپے کا فنڈفراہم کیا ہے جو فوج کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت کے بھر پور تعاون سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رہیگا ۔ وہ چارسدہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ری ہیبلی ٹیشن کمپلکس میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شف کے چیئر مین ڈاکٹر محمد داود کمپلکس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر سہیل حیات ،ڈاکٹر طارق صافی ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ثنا ء اللہ ، ضلعی ا نتظامیہ کے آفسران اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہاکہ پولیو کیسسز میں خطرناک حد تک اضافہ عالمی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔

حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ، این جی اوز اور عوام کا بھی فرض ہے کہ اس حوالے سے انقلابی اقدامات کرکے پولیو جیسے موذی مرض کے حاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر صورت خیبر پختون خواہ اور قبائلی علاقہ جات کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتی ہے جس کیلئے افواج پاکستان عملی اقدامات کر رہی ہے۔آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں پاک فوج ضرور کا میاب ہو گی ۔

عوام کا فرض ہے کہ فوج کو سپورٹ کریں ۔ متاثرین آپریشن کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ 20لاکھ آپریشن متاثرین پاکستان کیلئے گھر بار چھوڑ چکے ہیں جن میں خواتین ، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہے ۔ اس انسانی المیہ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت بھر پور کردار اداکر رہی ہے اور اب تک اربوں روپے کا فنڈ متاثرین آپریشن کیلئے ریلیز کیا جا چکا ہے ۔

متاثرین آپریشن کو نقد رقومات کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ بھی مہیا کئے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خواہ حکومت بھی متاثرین آپریشن کی بھر پور مدد کر رہی ہے مگر غیر سرکاری اداروں کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر نا چاہئے ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز پر بعض لوگ سیاست چمکا رہے ہے ۔ خیبر پختون خواہ حکومت بھی متاثرین کی بھر پور امداد کر رہی ہے ۔

متاثرین آپریشن کے آمد کی پیش نظر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بنوں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا ۔ داعش کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور آگر اس طرح کوئی بات سامنے آئی تو حکومت خاموش نہیں رہی گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغان قوم کا مستقبل خطے میں امن سے وابستہ ہے اور اس حوالے سے افغان صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مابین بامقصد مذاکرات ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :