Live Updates

آرمی چیف نے دھاندلی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کا وعدہ کیا تھا‘ سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بدتر ہیں‘ کالا باغ ڈیم سندھ کی رضامندی کے بغیر نہیں بننا چاہئے‘ بلاول کے جلسے میں لوگ پکڑ کر لائے جاتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سندھی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 21:04

آرمی چیف نے دھاندلی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دھاندلی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کا وعدہ کیا تھا‘ سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بدتر ہیں‘ کالا باغ ڈیم سندھ کی رضامندی کے بغیر نہیں بننا چاہئے‘ بلاول کے جلسے میں لوگ پکڑ کر لائے جاتے ہیں۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد میں سندھی صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں ہی نہیں سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بھی دھاندلی ہوئی تھی۔ آصف زرداری نے خود کہا تھا کہ یہ الیکشن آر اوز کا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کا وعدہ کیا تھا اور حکومت سے بھی یہی اتفاق ہوا تھا لیکن اب کہتے ہیں کہ ایجنسیوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی زیادہ بدتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے جلسوں میں لوگوں کو پکڑ کر لایا جاتا ہے۔ اب لسانی بنیادوں پر صوبے نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سندھ میں بہت خوف پایا جاتا ہے۔ یہ سندھ کی رضامندی کے بغیر نہیں بننا چاہئے۔ میں نے سب سے زیادہ پرویز مشرف کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی لوگوں کو سڑکوں پر نہیں نکال سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات