وزیراعلیٰ سے چینی کمپنی کے وفدکی ملاقات،مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال،

صوبے میں مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا پلانٹ سالٹ رینج میں لگایا جائے گا،شہبازشریف

جمعرات 20 نومبر 2014 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعرات کوچائینہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب صدر لی جنگ کائی کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں سالٹ رینج میں مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا پلانٹ سالٹ رینج میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت چین کی کمپنی سالٹ رینج میں ِ300میگاواٹ کے منصوبے کو کم سے کم مدت میں مکمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنی کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر تیزرفتاری سے عملدرآمدکرے گی۔چینی کمپنی سالٹ رینج میں جدید مائننگ کے ذریعے مقامی کوئلہ بھی استعمال میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کی کمپنی کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری معدنیات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :