Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے‘ عمران خان کے نظریات اور فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں ‘ 30 نومبر کو بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ‘ جلسہ کی کامیابی کیلئے تمام تحصیلوں میں ریلیاں اور کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی،

تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد ہارون ہاشمی کی تحصیلوں کے مشترکہ تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

جمعرات 20 نومبر 2014 20:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد ہارون ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ، عمران خان کے نظریات اور فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں ، 30 نومبر کو بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ، جلسہ کی کامیابی کیلئے تمام تحصیلوں میں ریلیاں اور کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی ۔

وہ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی 6دیہی تحصیلوں کی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کے بعد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ تنظیمی اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز اور ٹکٹ ہولڈرز جن میں تحریک انصاف کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب حسین ، سابقہ امیدوار پی پی 2 راجہ طارق مرتضیٰ ، تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد ،تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ خورشید ستی ، ایم پی اے صدیق خان ، پی پی 2کے سابقہ ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،تحریک انصاف تحصیل خورشید عباسی ، جنرل سیکرٹری تحصیل مری وحید عباسی ، صدر تحصیل کوٹلی ستیاں فیاض ستی ، حلقہ پی پی ون سے میجر (ر) لطاسب ستی ، سابقہ امیدوار حلقہ پی پی 3 چوہدری جاوید کوثر ، سابقہ امیدوار پی پی 4 چوہدری ساجد اور تحصیل گوجر خان سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک وحید احمد ، افضل قریشی شامل ہیں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 30 نومبر کو ہونیوالے جلسہ کے سلسلہ میں حکمت عملی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں مشترکہ قرار داد پیش کی گئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین پر اور ان کے نظریات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ قرار داد میں عمران خان کے فیصلوں کی مکمل تائید اور 30 نومبر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے تمام تحصیلوں میں ریلیاں اور کارنز میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں جلسہ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات