سردیوں کی آمدکے ساتھ ہی جڑواں شہروں سے گیس غائب‘ شہری سڑکوں پر آ گئے‘پولیس کا نہتے شہریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ‘ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند ہو گیا‘ عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 20 نومبر 2014 20:44

راولپنڈی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سردیوں کی آمدکے ساتھ ہی جڑواں شہروں سے گیس غائب‘ شہری سڑکوں پر آ گئے‘پولیس کا نہتے شہریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ‘ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند ہو گیا‘ عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق سردی کے آتے ہی گیس بند ہونے سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا، پنڈی روڈ بند حکومت کے جھوٹے دعوؤں سے تنگ شہریوں کا شدید احتجاجی مظاہرہ ایکسپریس وے بند کر کے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

پیپلز پارٹی کے دور میں بھی گیس کی کمی تھی مگر چولہا پھر بھی جلتا تھا جس سے گھر میں سالن اور روٹی کئی وقت بعد تک تیار ہو جاتی تھی اب تو 20 گھنٹہ تک گیس نہیں آ رہی جس سے بچوں کو کھانا دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،3وقت ہوٹل سے کھانا نہیں خرید سکتے، ایکسپریس وے پر شدید احتجاجی مظاہرہ میں پولیس نے نہتے خاتون اور بچوں پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا،جس کی وجہ سے کئی خواتین اور بچے اردگرد محلے کی گلیوں میں بھاگ گئے وہاں پر بھی پولیس نے خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے کئی خواتین اور بچے زخمی ہو گئے جبکہ شہریوں نے بھی پولیس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا جس سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جس پر اسلام آباد پولیس کی مزید نفری جس میں لیڈیز پولیس بھی شامل تھی کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وقفے وقفے سے پولیس پر پتھراؤ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھی ختم کیا جائے جس کا وعدہ کیا تھا ورنہ ہم اس سے بھی بڑا احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا دور یاد کریں کہ یہی ایکسپریس وے تھا۔

متعلقہ عنوان :