پیپلزپارٹی ورکر کی رہنما ناہیدخان کی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کے پیاروں کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر لواحقین سے تعزیت

جمعرات 20 نومبر 2014 20:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی ورکر کی رہنما وسابق وزیراعظم کی پولیٹکل سیکرٹری ناہیدخان نے راولپنڈی میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ،ناہیدخان نے پیپلزپارٹی لیبرونگ کی رہنما ناہیدسرفرار ،کی وفات ، شاہد ستی سے ان کی والدہ کی وفات ،اختری بیگم کے بیٹے کی وفات ، پر ان گھر گئیں جہاں انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ،پسماندگان کو اللہ صبر دے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ شکیل عباسی ،ملک مظہر حسین ، واجد عباسی ، نذیر بٹ، راجہ امتیاز، جہازیب خان، بھی تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناہید خان نے کہاکہ پارٹی کے سینئر ونظریاتی کارکنوں کو متحدکریں گے کیونکہ کارکن ہی کسی پارٹی کاسرمایہ ہوتے ہیں ان کے دکھ دور میں ہم برابر کے شریک ہیں۔