وزیراعظم نے کراچی سے لاہور موٹروے کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں ،موجودہ حکومت 2018 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،تین سالوں میں سینکڑوں میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک بھر کے صنعتی علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے،

وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کابیان

جمعرات 20 نومبر 2014 20:41

راولپنڈی / اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی سے لاہور موٹروے کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں ،موجودہ حکومت 2018 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،تین سالوں میں سینکڑوں میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک بھر کے صنعتی علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے تربیلا ڈیم ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالخصوص توانائی ہائیڈل، کوئلے، ہوا، شمسی اور بایڈماس کے قابل تجدید ذرائع کا زیادہ سے زیادہ ترقی پر توجہ دے رہی ہے،دس ہزار10چار4سومیگاواٹ پیداواری صلاحیت کے توانائی منصوبوں پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا، دیامیراور واسو ڈیم پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ نیلم جہلم اور تربیلا ڈیم توسیعی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے قرضہ نہیں دیا ، عمران خان کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظیم دوست ملک چین کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں پہلے انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ اور پی ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ کراکر ایسا ماحول پیدا کیا کہ صدر چین کے دورے میں رخنہ ڈالاجائے اس کے بعد جب وزیراعظم کے دورہ بیجنگ میں45ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے تو عوام کو گمراہ کرنے لگے کہ چین نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ قرضے دیئے ہیں اور 30 نومبر کو مقابلے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،اس قسم کا انداز فکر سراسر پاک چین دوستی کے معاملے میں عوام میں بدگمانیاں پیدا کرنے کی نشاندہی کرتاہے بعض حلقوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا کہ عمران خان کسی مغربی سازش کے تحت پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں خدانخواستہ اگر انہیں کبھی بھی اقتدار مل گیا تو وہ برسہابرس کی پاک چین دوستی کو جسے عالمی سطح پر مثالی دوستی قرار دیاگیاہے تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ان منصوبوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان میں توانائی کا بحران حل ہوگا بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے گوادر سے خنجراب تک اکنامک کو ریڈور خطے کے تمام ممالک کو تجارتی ومعاشی سہولتیں فراہم کرے گا اس لئے پاکستان کے عوام کو ان تمام منصوبوں کی حفاظت کرنی ہے اور انہیں پایہ تکمیل کو پہنچاناہے عمران خان اقتدار کے جس شارٹ کٹ راستے کی تلاش میں ہیں اس کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ کسی طرح ان منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیں اور عوام کو خوشحالی کی منزل سے دور کریں اقتصادی راہداری پاکستان اور چین دونوں کی مشترکہ خواہش ہے اور عمران خان اس خواہش کی تکمیل نہیں چاہتے پاکستان کے عوام کو حکومتی منصوبوں اور چین کی مخالفت کے ضمن میں ان تمام سازشوں کا ادراک کرناچاہیے اور عمران خان کی عوام دشمن سیاست کو مسترد کرناچاہیے وطن عزیز کے عوام نے ماضی میں انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کے مختلف ادواردیکھے ہیں ان کا مشاہدہ اور تجزیہ یہی ہے کہ اس قسم کی سیاست نے جہاں ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایاہے وہاں عوام کو جمہوریت کی منزل سے بھی دورکر دیاہے اب جبکہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے اور عوام نے ترقی وخوشحالی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر دیاہے ایک بار پھر سازشیں شروع ہوچکی ہیں،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ پارلیمنٹ سول سوسائٹی اور وکلا برادری نے اپنی مجموعی طاقت اور حکمت عملی کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں اب انہیں کشیدگی اور محاذ آرائی کی منفی سیاست کو بھی اپنی اجتماعی طاقت کے ذریعے نیست و نابود کرناہوگا محاذ آرائی کی سیاست دراصل عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازش ہے ملک میں بہت سی سیاسی جماعتیں مئی2013 کے انتخابی نتائج کو قبول کر کے اپنا اپنا پارلیمانی اور جمہوری کردار ادا کر رہی ہیں مگر صرف تحریک انصاف کو سب کچھ دھاندلی زدہ دکھائی دیتاہے سوائے خیبر پختونخواہ کے جہاں اس کی مخلوط حکومت قائم ہے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اس کا یہ انفرادی موقف ازخود لندن سے اٹھنے والی اس سازش کو واضح کرتاہے جس کی نشاندہی جاوید ہاشمی نے کی اور جسے قوم نے ناکام بنادیا قوم یقینا اسی طرح محاذآرائی اور تشدد کی سیاست کو بھی ناکام بنادے گی۔