قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے،وزارت خزانہ حکا م

جمعرات 20 نومبر 2014 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے،وزارت خزانہ حکا م کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں آئندہ ماہ 1 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ماہرین کے مطابق مختلف مدت والے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز پر اوسط ڈیڑھ فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات نیشنل سیونگز اسکیم کے شرح منافع پر پڑیں گے،قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں پینشنرز نے بھی سرمایاکاری کی ہوئی ہے اور شرح منافع کم ہوجانے سے ان کی آمدن متاثر ہوگی۔