مینارِپاکستان جلسہ کے دوران شہر کی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 20 نومبر 2014 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ یادگار گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسہ کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے۔ اس موقع پر میری نگرانی میں3ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز،36انسپکٹرز اور 978ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سی ٹی او نے کہا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں لوگوں کی متوقع آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور شرکاء کیلئے پارکنگ کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر3ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 36انسپکٹرز اور 978ٹریفک وارڈنزتعینات کیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی 3 جیپیں، 7 ویگو ڈالے، 16 کلٹس، 125 ہیوی بائیکس، 73 موٹر سائیکلز،14 لِفٹر، 3 بریک ڈاؤن،50 بیرئیراور 100 کونزبھی ٹریفک سٹاف کو مہیا کی گئی ہیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں پرابلم نہ ہو۔ جلسہ گاہ سے ملحقہ سڑکوں پر ڈائیورشن لگائی گئیں ہیں تاکہ معمول کی ٹریفک بھی رواں دواں رہے۔ سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول رکھیں ۔ طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ پوری محنت اور دیانتداری سے ڈیوٹی کریں ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :