مظفر آباد کے پاندو سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، فائرنگ سے ایک جوان شہید

جمعرات 20 نومبر 2014 20:23

مظفر آباد کے پاندو سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، فائرنگ سے ایک جوان شہید

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج مظفر آباد کے پاندو سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے پاندو سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :