Live Updates

کوئی عقل کا غلام اتنا لمبا دھرنا نہیں دے سکتا ، نواز شریف کی پنجاب میں سیاست ختم ہو رہی ہے : عمران خان

جمعرات 20 نومبر 2014 20:20

کوئی عقل کا غلام اتنا لمبا دھرنا نہیں دے سکتا ، نواز شریف کی پنجاب میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاءعام پاکستانی کے لیے نکلے ہیں ، کوئی بھی عقل کا غلام اتنا لمبا عرصہ دھرنا نہیں دے سکتا۔دھرنے کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاءعظیم لوگ ہیں۔ہم مغرب کے غلام ہیں ، جو بھی فیشن مغرب سے آتا ہے ہم اسے فوراً اپنا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال نے بھی غلامی کی زنجیریں توڑنے کی بات کرتے تھے کیونکہ ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بری چیز ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پنجاب میں سیاست کے آخری دن چل رہے ہیں۔جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر ملک کو لوٹا جا رہا ہے اور اربوں کے اثاثے بنائے جا رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح ارب پتی بن سکتے تھے لیکن ہم نے ذاتی اثاثوں کی بجائے ملک کو ترجیح دی اور اب ملک کو ان سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات