30 نومبر کو پی ٹی ائٓی کے کارکن پرامن رہے تو ٹھیک، اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آ جائے گا، اقبال ظفر جھگڑا

جمعرات 20 نومبر 2014 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ 30 نومبر کو پی ٹی ائٓی کے کارکن پرامن رہے تو ٹھیک، اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آ جائے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کے کردار کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتی،۔

وہ جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کے ترجمان عاصمخان نیازی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حادثے کے بعد ایک نئی زندگی دی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی بنیاد رکھنے والی جماعت ہے اور پاکستان کا وجود مسلم لیگ (ن) سے ہی وابستہ ہے۔وزیر اعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی مثالی ترقیاتی کاموں پر توجہ دی ۔

(جاری ہے)

جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے تو مثبت سوچ کے ساتھ ترقیاتی کام کئے ہیں، اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ بحران میں سیاسی روایات کو برقرار رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی اصل وارث ہے اور مشکل وقت میں پاکستان کو سنھبالا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

وزیر اعظم کے دورہ چین سے معیشت مضبوط ہوئی ہے اور زیادہ تر منصوبوں پر کام شروع ہوگیا ہے ۔ان منصوبوں میں زیادہ تر توانائی منصوبے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ جن لوگوں نے موٹروے کی مخالفت کی تھی آج وہی لوگ تعریف کرتے ہیں۔بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے ۔خطے میں امن لیکر آئیں گے ۔چین نے مختصر وقت میں خطے میں ترقی کی ہے ۔چین کی دوستی پر فخر ہے۔خطے میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے ۔۔(