ڈپٹی کمشنرپیشن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کانوٹس لیکرمجھے قانونی تحفظ فراہم کیاجائے، دولت خان ترین

جمعرات 20 نومبر 2014 20:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء نوجوان ایکشن کمیٹی کے چےئرمین دولت خان ترین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ڈپٹی کمشنرپیشن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کانوٹس لیکرمجھے قانونی تحفظ فراہم کیاجائے اگرمجھے نقصان پہنچاتواس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ ڈی سی پرعائد ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ پشین سے لیکرافغانستان بارڈدرتک کئی کلومیٹرزپرمحیط سڑک پرگزشتہ 4ماہ سے ترقیاتی کام جاری ہے جس میں ناقص مٹیریل استعمال کیاجارہاہے عدم دلچسپی کی وجہ سے کام صحیح نہیں ہورہاجس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ میں ڈپٹی کمشنرکوتحریری اورزبانی طورپراس صورتحال سے آگاہ کیاکئی قیمتی جانیں اس روڈ کی وجہ سے ضائع ہوچکی ہے مٹی اورآلودگی کی وجہ سے ٹی بی کے مریضوں سمیت دیگرامراض میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ آفیسرایکسئن اورٹھیکہ دارکی ملی بھگت سے روڈ کے کام میں ناقص مٹیریل استعمال کرکے موسمی اثرات کو مدنظرنہیں رکھاجارہااس ہئے ناقص مٹیریل کی لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے انہوں نے کہاکہ احتساب کے قومی ادارہ نیب سے اس کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ یہ علاقے کے عوام کے مستقبل کامسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈی سی پیشن کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہے اعلیٰ حکام مجھے تحفظ فراہم کرے اگرمجھے کوئی نقصان پہنچاتواس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ آفیسرپرعائد ہوگی اوراس کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ آفیسرکوایک قوم پرست جماعت کی ہمایت حاصل ہے اورایکسئن کی جانب سے بھی مجھے دھمکیاں دی جارہی ہے ۔