پشاور ،پشاور کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،

سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان سمیت 21جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 20 نومبر 2014 20:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان سمیت 21جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے آسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں SPکینٹ فیصل شہزادکی زیر قیادت میں DSPٹاؤن، SHOناصر باغ ہارون جدون خان ،SHO ریگی،SHO ریگی ماڈ ل ٹاؤن بمعہ دیگر نفری پولیس نے ا پنے اپنے علاقوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوے انکے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران 2اشتہاری مجرمان اور 21جرائم پیشہ اور مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2کلاشنکوف،2 عدد رائفل،ایک عدد بندوق،4عددپستول 100کارتوس مختلف بور،90 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :