پائیدار امن پاکستان اور افعانستان کے مفاد میں ہے، سردار مہتاب خان

جمعرات 20 نومبر 2014 20:04

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ پائیدار امن پاکستان اور افعانستان کے مفاد میں ہے دہشت گرد ی کا خاتمہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کی متاثرین کی امدادوفاق اور صوبے سمیت ہر پاکستانی کا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیف انٹر نیشنل کے تعاون سے شیخ کلی آگرہ چارسدہ میں معذوروں کیلئے مصنوعی اعضاء تیار کر نے کے ورکشاپ اور آئی ہسپتال کے افتتاخ کے مو قع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ا س مو قع پر وفاقی وزیر عا زی گلاب جمال کمشنر پشاور منیر اعظم ، ڈی آئی جی مر دان ریجن سعید وزیر ، شیف انٹر نیشنل کے چیرمین ڈاکٹر داؤد چیف ایگز یکٹو ڈاکٹر سہیل آیاز اور دیگر بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ نے افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر نئی قیادت کے دورے ء پاکستان کو خو ش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی افغان قیادت اور پاکستانی حکومت خطے میں قیام امن اور دہشت گری کے خا تمہ کیلئے سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے تقریباً20 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ مر کزی حکومت اب تک اربوں روپے ان کے امداد کے لےئے فوج کے ذریعے تقسیم کر چکی ہے اور مزید امداد بھی جاری رکھی جائی گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے بھی متاثرین کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کےئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مر کزی و صوبائی حکومتیں عالمی و ملکی امدادی ادارے اور عوام ملکر مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی مد د کیلئے اجتماعی کو ششیں کر یں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر محمد داؤد ڈاکٹر سہیل آیازنے شیف انٹرنیشنل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیف انٹر نیشنل نے 2005 کے زلزلہ اور 2010کے سیلاب میں امدادی سر گرمییوں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں ضرورت مند ، غریبوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کر نے کیلئے ہسپتال بنائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :