پیپلز پارٹی کا منشور ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،محمد اشرف خان سو ہنا

جمعرات 20 نومبر 2014 20:04

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر و سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سو ہنانے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے حکمرانوں نے میڈیا کوریج کے علاوہ کچھ نہیں کیا دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں حکمران خاندان کی دولت نے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اشرف سوہنا نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کو بھر پور مینڈیٹ ملا تو اسنے آئینی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا او رساتھ ہی غریب عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جس کو موجودہ حکومت سمیت ہر حکومت کا جاری رکھنا مجبوری بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی دولت کے انبار لگا لئے جبکہ غربت کی لکیر کے نیچے بسنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔عالمی سطح پر چاول،چینی ،گندم سمیت متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں نمایا ں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اسکا غریب آدمی کو فائدہ نہیں پہنچایا گیا بلکہ حکمران خاندان او ر انکے ٹولے نے دن رات دونوں ہاتھوں سے دولت کو سمیٹا ہے ۔

متعلقہ عنوان :