آئی جی موٹروے ذوالفقار احمد چیمہ صاحبِ کتاب ہو گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) ملک کے معروف اور ممتاز پولیس آفیسر اور آئی جی موٹرویز ذوالفقار احمد چیمہ کی تصنیف "دو ٹوک باتیں"چھپ گئی ہے ۔ اس میں دو مضامین "ماں"کی یاد میں ہیں، کچھ مضامین گورننس، اداروں کی اصلاح ، انصاف کی فضیلت اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ مضامین میں مادر ِوطن کے روشن پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے جس سے اُمید اور حوصلہ ملتا ہے۔

مزید مضامین میں روس، برطانیہ، بھارت، ترکی اور حجازِ مقّدس کے دوروں کے تاثرات تحریر کئے گئے ہیں۔ کچھ مضامین میں پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے اور کچھ طنز و مزاح سے بھر پور مضامین بھی شامل ہیں۔ مصنّف کی تحریر یں قاری کو رلاتی بھی ہیں، ہنساتی بھی ہیں اور اُمید اور حوصلہ بھی دلاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :