قائدآباد،پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں سرگودھا ڈویژن کی 5 نشستوں کیلئے 19 امیدوار میدان میں آ گئے،

سرگودھا کی 2 نشستوں پر 10 ،خوشاب ‘ بھکر اور میانوالی میں تین تین امیدوار ہیں

جمعرات 20 نومبر 2014 20:02

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پنجاب بار کونسل کے 22 نومبر کو ہونیوالے انتخابات میں سرگودھا ڈویژن کی 5 نشستوں کیلئے 19 امیدوار میدان میں پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔ پنجاب بار کونسل کی سرگوودھا ڈویژن کے چار اضلاع میں پانچ نشستوں سے ضلع سرگودھا کی 2 نشستوں پر 10 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ضلع خوشاب ‘ بھکر اور میانوالی کی نشستوں نشست کیلئے تین تین امیدوار اپنی اپنی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

ضلع سرگودھا کی دو سیٹوں پر نو امیدواروں میں میاں عبدالقدیر احمد جالب‘ سلیم اختر کھچیلا‘ مظہر للِہ‘ راؤ عبدالغفار‘ شمس نوید چیمہ‘ سجاد حیدر گوندل‘ ناصر محمود گھمن ‘ راجہ محمد عمران‘ رانا شوکت اور محمد افضل فروکہ قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع خوشاب کی نشست پر ملک حبیب نواز ٹوانہ‘ میاں خان سلہال اور ابرار خان جسرہ مقابل کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔

ضلع میانوالی کی ایک نشست پر عنایت اللہ اعوان‘ ملک اکرم اعوان اور صبح صادق میدان میں موجود اسی طرح ضلع بھکر کی ایک نشست پر رفیق خان نیازی‘ حسنین شہانی اور نورنگ شاہی کے مابین سخت معرکہ آرائی متوقع ہے۔ پنجاب بار کونسل کی نشستوں پر ایک وکیل اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کو پانچ ووٹ کاسٹ کریگا جبکہ ڈویژن بھر میں 4487 وکلاء اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ضلع سرگودھا کے 2858 وکلاء ‘ ضلع خوشاب کے 542 وکلاء‘ ضلع میانوالی سے 544 وکلاء اور ضلع بھکر کے 543 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات دورانیہ پانچ سالوں پر محیط ہوتا ہے۔ ڈویژن بھر کے 4487 وکلاء کے ووٹرز کیلئے 17 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع سرگودھا کے آٹھ پولنگ اسٹیشوں میں سرگودھا سٹی میں 6 ‘ بھلوال اور شاہپور میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع خوشاب کے 2 پولنگ اسٹیشن جوہرآباد بار میں قائم کئے گئے جبکہ ضلع میانوالی تین میں سے دو میانوالی شہر اور ایک عیسیٰ خیل میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے اور ضلع بھکر کے چار میں سے بھکر میں 2 جبکہ منکیرہ اور کلورکوٹ میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔پنجاب بار کونسل کے ڈویژن کی پانچ نشستوں کیلئے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ضلع سرگودھا کی 2 سیٹوں پر مظہر للِہ اور راؤ عبدالغفار اپنی اپنی نشستوں کا دفاع کرینگے جبکہ ضلع خوشاب سے ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ‘ ضلع میانوالی سے ملک اکرم اعوان اور ضلع بھکر سے نورنگ شاہی ایڈووکیٹ اپنی اپنی نشستوں کا دفاع کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں جو گذشتہ الیکشن میں منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :