موجودہ حکومت کو بجلی کی قیمت میں اضافے کا الزام دینا غلط ہے ،چوہدری شیر علی

جمعرات 20 نومبر 2014 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو بجلی کی قیمت میں اضافے کا الزام دینا غلط ہے اسکی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہیں محترمہ کی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کرکے بجلی کو مہنگا سودا بنا یا جبکہ زرداری دور کے رینٹل پاور کے منصوبہ نے اسے اور مہنگا کردیا انہوں نے کہا انکے خیال میں کوئلے اور سولر انرجی کے ذریعے بجلی کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے لیکن اسکے لئے حکومت کو ڈیم بنانا ہونگے ،چوہدری شیر علی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اکنامک کوریڈور کے ذریعے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں اور دونوں ملک کے مابین بجلی، کمیونیکیشن ، ٹیکنالوجی ، تجارت، اقتصادی و دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے میں حقیقی پیش رفت ہوئی ہے اور تقریبا 10 سے زیادہ بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے معاہدوں سمیت 40ارب ڈالر سے زائد اقتصادی تعاون کے جومعاہدے ہوئے ہیں انکی تکمیل سے نہ صرف ملک توانائی بحران سے انشاء اللہ نجات پا لے گا بلکہ پاکستانی عوام کی غربت اور پسماندگی کو دور کرکے ترقی اور خوشحالی کی منزل پر کھڑا کر سکے گاچوہدری شیر علی نیکہا کہ پاک چین تعلقات کو نئی جہت دینے اور مضبوط تر بنانے میں وزیراعلی محمدشہبازشریف کا کردار اور کوششیں قابل تحسین ہیں

متعلقہ عنوان :