فیصل آباد،6ہزار سرکاری ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیبز کو سولر پر منتقل کر نے کا پروگرام ٹھپ

جمعرات 20 نومبر 2014 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) فیصل آبادسمیت پنجاب بھر کے 6ہزار سرکاری ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیبز کو سولر پر منتقل کر نے کا پروگرام ٹھپ ہو گیا ، محکمہ سول ایجو کیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل کر نے کی بجائے اس پر اجیکٹ کیلئے 6ارب سے آئی ٹی لیبز کو اب یو پی ایس سے منسلک کر نے کی پلاننگ کر لی ، ایک سال قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے محکمہ سکول ایجو کیشن کے افسران کو یہ احکامات جاری کئے گئے کہ 6ہزار ایلمیٹری سکولوں میں موجود آئی ٹی لیبز کو سولر پر منتقل کیا جائے ، جس پر محکمہ سکول ایجو کیشن کے پلاننگ افسران نے اس پراجیکٹ کی فیزیبلٹی اور فنڈز کی لاگت رپورٹ بنائی ، محکمہ سکول ایجو کیشن کے ذرئع کے مطابق سولر پینل سے ایک آئی ٹی لیب پر پندرہ لاکھ روپے کی لاگت آرہی تھی اور 6ہزار ایلمینٹری سکولوں میں اس پراجیکٹ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 9ارب لگایا گیا ، جس پر اس پراجیکٹ کو منسوخ کر دیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ اب نئی آئی ٹی لیبز میں یو پی ایس رکھے جائیں گے ، تا کہ طلبہ کو کمپیوٹر سٹڈی میں لوڈ شیڈنگ کے مسائل سے دو چار نہ ہونا پڑے، اس پراجیکٹ پر اندازے کے مطابق ایک لیب پر اب 11لاکھ روپے لاگت آئے گی اور منصوبے کی مجموعی لاگت 6ارب ہوگی، محکمہ سکول ایجو کیشن نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے ارسال کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :