Live Updates

گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا، ڈی جے بٹ کو بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عمل کرنے کی ہدایت،

جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کے تصاویر والے پانچ ہورڈنگز جلا دئیے

جمعرات 20 نومبر 2014 19:52

گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا، ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) گوجرانوالہ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے 23 نومبر کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ڈی جے بٹ کو بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کے تصویروں والے پانچ ہورڈنگز جلا دئیے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ اور تحریک انصاف کے درمیان جلسے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا جس کی کا پی حاصل کر لی گئی ہے ۔

تحریری معاہدے میں جناح اسٹیڈیم میں جلسے کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا تاہم تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 32 نکاتی معاہدے میں تحریک انصاف کی قیادت کو عمران خان کیلئے بلٹ پروف اسٹیج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 23 نومبر کو جناح اسٹیڈیم اور گردونواح میں موبائل سروس جام رہے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے میں ڈی جے بٹ کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایمپلی فائر آرڈینینس 1965 کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔

معاہدے میں زور دیا گیا کہ تحریک انصاف پنڈال کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سکینرز کا انتظام خود کرے گی۔ دوسری جانب گوجرانوالہ جنرل بس اسٹینڈ، ٹرسٹ پلازہ اور شاہین آباد کے قریب نامعلوم افراد نے عمران خان کی تصویروں والے پانچ ہورڈنگز کو آگ لگا دی۔ تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات