Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

جمعرات 20 نومبر 2014 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مقامی کارکن کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے اور خدشہ ہے پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے کارکنوں کو گرفتار کرے گی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا اور سیاسی سرگرمی کرنا ہر شہری کا حق ہے مگر پنجاب حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ وہ تیس نومبر کے دھرنے میں شرکت نہ کر سکیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انکی گرفتاریوں سے روکا جائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات