ننکانہ میں جعلی ڈگریاں ڈپلومے دینے والا جعلی نشترپیرا میڈیکل کالج کا پرنسپل پکڑا گیا اور مقدمہ فراڈ درج

جمعرات 20 نومبر 2014 19:43

ننکانہ میں جعلی ڈگریاں ڈپلومے دینے والا جعلی نشترپیرا میڈیکل کالج ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)شاہکوٹ میں قائم جعلی نشتر پیرا میڈیکل کالج پکڑا گیا محکمہ صحت اور پولیس نے ایک شہری کی درخواست پر انکوائری کی جس میں جعلی کا لج پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر پکڑا گیا جس نے ریحانہ کوثر وغیرہ پچاس افراد میں بھاری رقوم لے کر جعلی ڈگریاں دیں تھیں ۔