الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ، سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

جمعرات 20 نومبر 2014 19:26

الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ، سمری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) الیکشن کمیشن کا ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے حتمی منظوری کے لیے سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ہے۔

منظوری کے بعد اثاثہ جات کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالنے کا کام شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان اثاثوں کی تفصیلات کے بارے میں اپنے بیان میں نوازشریف اور دیگر رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ۔ عمران خان کے مطابق اراکین اسمبلی اور خاص طور پر پارٹی سربراہوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جانے والی اثاثوں کی تفصیلات غلط ہیں۔