دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کربھارت اپنے گناہ چھپارہا ہے، وزیراعظم

جمعرات 20 نومبر 2014 19:20

دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کربھارت اپنے گناہ چھپارہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کر اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ جموں کشمیر کونسل سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کشمیر پر اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گا ، پاکستان کا اصولی موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کیا جائے۔

آزاد جموں کشمیر کونسل سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نواز شریف نےدو ٹوک موقف اختیار کیا کہ مذاکرات کا سلسلہ بھارت نے معطل کیا ، اب مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کشمیری قیادت سے مشورہ کرے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا خاطرخواہ جواب دیا ہے ، حکومت نے سفارتی سطح پر بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ بھارت اس آگ کو جان بوجھ کر ہوا دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نےکہاکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ وزیراعظم کاکہنا تھاکہ بھارت مذاکرات پر مثبت رویے کےبجائے ہٹ دھرمی دکھا رہا ےہے ، اسے مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بین الاقوامی براردی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے،بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کیے اور اس پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے ، تاہم یہ بات ثابت ہوگئی کہ طاقت کے زور پر مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :