Live Updates

پشاور ہائی کورٹ نے ہنگو میں قتل تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کیس میں بر ی سابق ایم پی اے کی بریت کیخلاف دائر درخواست پر سابق ایم پی اے عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کر لیا

جمعرات 20 نومبر 2014 19:11

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) پشاور ہائی کورٹ نے ہنگو میں قتل ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کیس میں بر ی ہونے والے سابق ایم پی اے کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر سابق ایم پی اے عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کر لیا پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اورجسٹس اسداللہ چمکنی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایم پی اے عتیق الرحمان کی بریت کے خلاف دائر اپیل درخواست کی سماعت کی 3جون 2013کو ہنگو سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی فرید جو کہ بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے انہیں قتل کیا گیا قتل کی دعویداری جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان اور دیگرآصف اللہ ،مولوی محمد رفیق اور یاسر پر عائد کی گئی تاہم انسداد دہشت گردی ہنگوکی خصوصی عدالت سے 31مئی 2014کو ملزمان کو بری کر دیا گیا بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جس کی سماعت پر عدالت نے بری ہونے والے سابق ایم پی عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات