امیر حیدر ہو تی نے نارض کارکنوں کو راضی کر کے دوبارہ پارٹی میں لانے کیلئے جو کوششیں شروع کر دی ہے‘پورے پختونخوا میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی‘ تنویر شہزاد ایڈووکیٹ

جمعرات 20 نومبر 2014 19:10

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) اے این پی ضلع صوابی کے رہنما تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی نے نارض کارکنوں کو راضی کر کے دوبارہ پارٹی میں لانے کے لئے جو کوششیں شروع کر دی ہے۔ اگر اسے عملی جامہ پہنایا جائے تو اس عمل سے نہ صرف صوابی بلکہ پورے پختونخوا میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔

ایک بیان میں انہوں نے ضلع بھر کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار 23نومبر کی صبح نو بجے یار حسین ضلع صوابی میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں بھر پور شرکت کریں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلعی صدر حاجی رحمن اللہ خان اور سینئر نائب صدر شہر یار خان نے اس کنونشن کے تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کونسلوں کا دورہ کیا اس موقع پر موضع شیخ جانہ کے ارشد علی ، سراج ، فیاض، شیر عزیز اور سید عرب شاہ وغیرہ نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حاجی رحمن اللہ خان اور شہر یار خان نے خطاب کر تے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یار حسین میں ہونے والے کنونشن میں بھر پور شرکت کر کے یہ ثابت کریں کہ صوابی اے این پی کا تھا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان کنونشن سے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی ، مرکزی جنرل سیکرٹری افتخار حسین اور دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے ۔