ابھی نوٹس نہیں ملے، مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا، حلفیہ کہتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی منصوبہ بندی کی نہ ہی سازش، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے،

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر پر رد عمل

جمعرات 20 نومبر 2014 19:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ابھی نوٹس نہیں ملے، مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا، حلفیہ کہتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی منصوبہ بندی کی ناہی سازش، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر القادری کو اگر جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے تو وہ عدالت میں جا سکتے ہیں، حلفیہ کہتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کوئی منصوبہ بندی کی ناہی سازش کی ، جیسے ہی جے آئی ٹی سے نوٹس ملے گا، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے