افغان صدر کے دور ہ پاکستان پر قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 20 نومبر 2014 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) افغان صدر کے دور ہ پاکستان پر قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ معززایوان افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کو خوش آئندقرار دیتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور خطہ میں ہم آہنگی کی نئی فضا پیدا ہوگی ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان دونوں ممالک میں تجارت کو وسعت ، سرمایہ کاری کو فروغ، انفراسٹرکچر کی بہتری ، سڑکوں اور ریل رابطوں کی تعمیر اور توانائی اشتراک کار میں اضافہ کے ذریعہ مضبوط اقتصادی شراکت داری کے عزم کا اعادہ پر اطمینان کا اظہا ر کرتا ہے ۔