خدمت انسانی میں مصروف سماجی اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی ‘کرن ڈار

جمعرات 20 نومبر 2014 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پنجاب سوشل سروسز بورڈ کی چیئرپرسن کرن اسحاق ڈار نے شیخوپورہ میں مقامی سماجی ادارہ خاتون ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانتظام ہسپتال میں ایکسرے یونٹ لگائے جانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی ادارے ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں جو بے لوث ہوکر خدمت انسانی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایسے سماجی اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں اور طب کے میدان میں کام کر رہی این جی اوز کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اورانہیں درپیش مسائل کا خاتمہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سماجی ادارے فلاح انسانیت کی عظیم خدمت میں سرگرداں ہیں ان کی نیکیاں کبھی رائیگاں نہ جائیں گی۔اس موقع پر کرن ڈار نے سوسائٹی کے زیرانتظام دیگر پراجیکٹس کا بھی معائنہ کیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان کے پیشہ میں خدمت انسانی کو فوقیت دینے کا لیبل ہمیشہ اونچا رہنا چاہیے۔