صدر مملکت کی پریس سیکرٹری صبا محسن کو تبدیل کردیا گیا ،

نئے ترجمان کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات نے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

جمعرات 20 نومبر 2014 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین کی پریس سیکرٹری ایوان صدر کی ترجمان صبا محسن کو تبدیل کردیا گیا اور ان کی جگہ نئے ترجمان ایوان صدر کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات نے سمری وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20کی سینئر آفیسر صبا محسن کو گزشتہ سال صدر مملکت ممنون حسین کی پریس سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے میڈیا میں صدر ممنون حسین کی نمایاں کوریج کرانے میں کردار ادا کیا تاہم حال ہی میں ایوان صدر میں تعینات ہونے والے ایک سینئر آفیسر سے ان کے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس پر ان کی خدمات وزارت اطلاعات و نشریات کو واپس کر دی گئی ہیں۔

انہیں وزارت اطلاعات میں اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا جبکہ وزارت اطلاعات نے گریڈ21 کے سینئر آفیسر شیراز لطیف اور گریڈ 20 کی سینئر آفیسر ثمینہ وقار کے نام صدر کے نئے پریس سیکرٹری کیلئے بھجوائے گئے ہیں جبکہ سمری بھی وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے، وزیر اعظم سے سمری منظور ہونے کے بعد صدر اپنے نئے پریس سیکرٹری کا انٹرویولیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :