منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد کا جے آئی ٹی کے بار بار کے رابطے کے باوجود بیان ریکارڈ کروانے سے انکار

جمعرات 20 نومبر 2014 18:51

منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد کا جے آئی ٹی کے بار بار کے رابطے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد کا سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے بار بار کے رابطے کے باوجود بیان ریکارڈ کروانے سے انکار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد بیان ریکارڈ کروانے نہیں آئے، جواد حامد کو بذریعہ ٹیلی فون بیان ریکارڈ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے بیان ریکارڈ نہیں کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر اجلاس ختم کر دیا گیا۔