سی پی پی اے نے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی

جمعرات 20 نومبر 2014 18:51

سی پی پی اے نے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ د رخواست اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں بجلی پیداوار پر فیول لاگت 57 ارب 51 کروڑ روپے رہی، اس لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 46 پیسے کمی کی جائے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی ہے جس کی 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :