Live Updates

ملکی حالا ت خر اب ہیں ، عالم اسلا م کو خطرہ ہے جس کیلئے ہم سب نے مل کر جدو جہد کر نا ہو گی ،مشیر خا رجہ نے زند گی میں پہلی بار حق کی با ت کی ، داعش کا کو ئی وجو د نہیں ،یہ سب مغر بی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے، عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک تبدیلی کی وضاحت نہیں کی ، صرف اسلامی انقلاب درست ہے،داعش سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،

جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 18:51

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملکی حالا ت خر اب ہیں ، عالم اسلا م کو خطرہ ہے جس کیلئے ہم سب نے مل کر جدو جہد کر نا ہو گی ،مشیر خا رجہ سر تا ج عزیز نے زند گی میں پہلی بار حق کی با ت کی ، داعش کا کو ئی وجو د نہیں ،یہ سب مغر بی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے، عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک تبدیلی کی وضاحت نہیں کی ، صرف اسلامی انقلاب درست ہے،داعش سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وہ پشاور میں میڈیا سے با ت چیت کر رہے تھے ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طاہر القادری مغرب کی تعریفیں کرتے ہیں،وہ داعش کے عتاب کی طرح امریکی عتاب سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک تبدیلی کی وضاحت نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ صرف اسلامی انقلاب درست ہے،داعش سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔پا کستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خان اور عوا می تحریک کے قا ئد علا مہ ڈاکٹر طا ہر القا دری نے انقلا ب کی با ت کی ہے ٹھیک ہے تاہم انہیں وضا حت کر نی چایئے کہ وہ مغر بی انقلا ب کی با ت کر رہے ہے کہ اسلا می انقلا ب کی، مو جود نظام ہمیں بھی قبو ل نہیں جب تک سو دی نظام ، عدا لتی اور الیکشن کا نظام با قی رہتا ہے اس وقت تک کو ئی فائدہ نہیں اس سا رے نظام کو توڑنا چاہئے عمرا ن خان اور طاہر القا دری کے دھر نوں نے عوام میں سیا سی شعور پیدا کر دیا ہے تاہم ہم اسلامی انقلاب کی حمایت کرتے ہیں سب سے پہلے دھر نا مو لا نا عبدالحق کی قیا دت میں جمعیت علما ء اسلا م نے اسلا م آبا د میں ضیا ء الحق اور جو نیجو کے دور حکومت میں دیا جب تک ملک میں طبقا تی اور استحصا لی نظام مو جود ہے ملک کے معمو لا ت بہتر نہیں ہو سکتے مشیر خا رجہ سر تا ج عزیز نے زند گی میں پہلی بار حق کی با ت کی ہے داعش کا کو ئی وجو د نہیں یہ سب مغر بی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے حالا ت بہت خر اب ہے پو رے عالم اسلا م کو خطرہ ہے جس کیلئے ہم سب نے مل کر جدو جہد کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمر ا ن خان اور پا کستان عوا می تحریک کے قا ئد طاہر القا دری نے جو با تیں اس مو جو دہ نظام کے با رے میں کی ہے اس کی بھر پو رحمایت کر تے ہے لیکن ان دونوں کو یہ با ت واضع کر نا ہو گا کہ وہ کو ن سے انقلا ب کی با ت کر رہے ہیں آیا وہ مغربی انقلا ب کی با تیں کر رہے ہیں کہ اسلا می انقلاب کی اگر وہ مغر بی انقلا ب کی با ت کر تے ہیں تو اس کی مخا لفت کر تے ہیں جبکہ اسلا می انقلا ب کی با ت کر تے ہیں تو ان کی بھر پو ر حما یت کر تے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمرا ن خان اسلا می انقلا ب کی با ت اس لیئے نہیں کر تے کہ وہ ڈر تے ہے اور امر یکہ اور مغر بی مما لک کو خفا نہیں کرنا چاہتے انہوں نے بتایا کہ ہم خو د بھی اس نظام کے خلاف ہے کیو نکہ جب تک اس ملک میں سودی نظام ، عدا لتی نظام اور الیکشن کا نظام قائم ہو گا تب تک یہ ملک تر قی نہیں کر سکتا اس نظام کو ختم کر نا چایئے جس کیلئے کچھ بھی کر نا پڑے انہوں نے بتایا کہ عمر ان اور طاہر القا دری کے دھر نو ں سے عوام میں سیا سی بیدا ری پیدا ہو چکی ہے لیکن وہ اس کو فحا شی اور عر یا نی کا رنگ نہ دے بلکہ اس کو مذہبی اور اسلا م کے دائرہ کا ر کے اندر کر ائے ان کا کہنا تھا کہ ان ہی دھر نو ں سے 20لاکھ آئی ڈی پیز کا مسئلہ پس پشت کر دیا گیا انہیں چاہیے تھا کہ وہ دھر نو ں کی بجائے ان متا ثرہ خا ندانوں کی ما لی مد د کر تے جو گر میوں میں گر می اور سر دیوں میں سخت سر دی سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کا جینا محا ل ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ وفا قی حکومت اور فو ج کہتی ہے کہ وزیر ستان میں 80فیصد علا قہ دہشت گردوں سے کلیر ہو چکا ہے تو پھر ان متا ثرہ لو گوں کو واپس عزت کے ساتھ بھیجنا چاہئے تا کہ وہ عزت کے ساتھ ز ند گی گزار سکے انہوں نے بتایا کہ ملک کے تا ریخ میں سب سے پہلے دھر نا مو لا نا عبدالحق کی قیا دت میں جمعیت علما ء اسلا م نے اسلام آ با د میں دیا تھا اس وقت ضیا ء الحق اور جینیجو کی حکو مت تھی مو لا نا سمیع الحق نے مشیر خارجہ سر تاج عزیز کے مو قف کے با رے میں بتایا کہ سر تا ج عزیز نے زند گی میں پہلی با ر حق کی با ت کی ہے دا عش کے با رے میں مو لا نا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ میر ے خیال میں اس ملک خا ص کر صو بہ خیبر پختو نخوا میں داعش کے نا م کا کو ئی وجود نہیں یہ سب مغر بی ایجنڈا اور پرو پیگنڈا ہے اور مغر بی قو تیں مسلما ن کو ختم کر نے کی کو شش کر رہی ہے اور ان کو ختم کر نے کے منصو بے بنا رہی ہے ہمیں ایسے پر و پیگنڈوں پر یقین نہیں رکھنا چایئے جبکہ پشاور شہر کے بیشتر مقاما ت اور خا ص کر سر کا ری سکو لوں کے عما رتوں پر وال چا کنگ کے با رے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک سو چھے سمجھے منصو بے کہ تحت ہو رہا ہے اور عوام میں خو ف و ہراس پھیلا نے کیلئے کیا سب کچھ کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جو اب میں مو لا نا سمیع الحق نے صحا فیوں کو بتایا کہ امر یکہ نے پہلے افغا نستان میں اسامہ بن لا دن کو تحفظ دیا لیکن ضرو رت پو ری کر نے پر ان کو ما رڈالا انہوں نے بتایا کہ آج سے دس سال قبل مغر بی ممالک نے افغا نستان میں طا لبان کے نا م سے پرو پیگنڈا کا آغا ز کیا تھا جس کی ہم نے مخا لفت کی تھی آج ایک بار پھر اسلام دشمن عناصر مسلما نوں کو ختم کر نے کیلئے دا عش کے نا م پر منصو بہ بندی کر رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات